قومی کرکٹ ٹیم میں اختلافات کی خبریں،شاہین آفریدی کے بعد محمد رضوان کا کرارا جواب

بدھ 20  ستمبر 2023ء

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات اور ڈریسنگ روم میں تلخی کے حوالے سے قیاس ارائیاں،شاہین آفریدی کے بعد محمد رضوان نے بھی تصویر لگا کر کرارا جواب دے دیا تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان اختلافات اور ڈریسنگ روم میں لڑائی کے حوالے سے خبریں سوشل اور نیشنل میڈیا پر زیر گردش ہے جس کے جواب کےلئے قومی کرکٹ نے تصاویر نے سوشل میڈیا پر تصاویر کے ساتھ اپنے پیغامات شیئر کئے ہیں قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر سٹار بلے باز محمد رضوان نے ٹیم کے ایک ساتھ اکھٹے اور قومی پرچم کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ لکھا ہے کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں،ہم ایک ہیں سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں ہم ایک ہیں واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی اور کیپشن دیا تھا فیملی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی طرف سے تصاویر اور پیغامات سامنے آنے کے بعد لڑائی اور اختلافات کی خبریں دم توڑنے لگی ہیں




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟