آئی سی سی ورلڈ کپ شیڈول میں مزید تبدیلی ممکن نہیں،راجیو شکلا

پیر 21  اگست 2023ء

ورلڈ کپ میچز اور سیکیورٹی خدشات،بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا بول پڑے۔کہا ٹورنامنٹ کے شیڈول میں مزید تبدیلیاں ممکن نہیں تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول میں مزید تبدیلی کرنا ممکن نہیں ہے، حیدرآباد وینیو کا انچارج میں ہوں، اگر کوئی مسائل ہیں تو انہیں حل کرنے کی کوشش کریں گے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدرراجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ شیڈول تبدیل کرنا کوئی آسان کام نہیں، ایسا نہیں ہو سکتا، صرف بی سی سی آئی شیڈول تبدیل نہیں کر سکتا، آئی سی سی اور باقی ٹیموں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز اس میں شامل ہوتے ہیں، مقامی میڈیا کے مطابق حیدر آباد پولیس نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کو یکے بعد دیگرے دو میچز کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا، حیدر آباد میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ بمقابلہ نیدرلینڈز اور 10 اکتوبر کو پاکستان سری لنکا کا میچ شیڈول ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے تحفظات سے بی سی سی آئی کو آگاہ کیا تھا جس کے ورلڈکپ کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کی بازگشت سنائی دے رہی تھی۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی برگر کی قیمت سات سو ڈالر