دنیا کی مشکل ترین منگول ڈربی ریس،پاکستانی شہ سواروں کی شاندار کارکردگی

جمعه 18  اگست 2023ء

دنیا کی طویل اور مشکل ترین منگول ڈربی کا چیلنج،پاکستانی شہ سواروں کی شاندار کارکردگی،ایک ہزار کلومیٹر ڈربی ریس کے انفرادی مقابلوں میں پانچویں اور ساتویں پوزیشن حاصل کی لیکن ٹیموں میں سب سے آگے رہے منگول ڈربی ریس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والےپاکستانی گھڑ سوار ڈاکٹر فہد جمیل کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ریس میں 4 پاکستانیوں نے حصہ لیا، 1000کلو میٹر کا فاصلہ 10 دنوں میں مکمل کرنا تھا، یہ دنیا کی مشکل ترین ریس ہے جس میں اپنا راستہ خود بنانا ہوتا ہے جو ایک مشکل کام ہے کیونکہ راستے میں جنگل آتے ہیں اور دریاؤں کو بھی عبور کرنا ہوتا ہے اور یہ ہی ریس کی خاص بات ہے، ڈاکٹر فہد جمیل کے مطابق 50 گھڑ سواروں نے سفر کا آغاز کیا لیکن طبی طور پر 20 رائیڈرز ریس سے باہر ہوگئے اورچھبیس گھڑ سوارہی ریس مکمل کر پائے۔ ریس میں دوسرے پاکستانی گھڑ سوار عمیر قائمخانی کا کہنا ہے کہ منگول ڈربی میں موسم بھی سخت تھا، راستے بھی دشوار گزار تھے تاہم ان چیلنجز سے نمٹ لیا لیکن سب سے زیادہ جو مشکل پیش آئی وہ گھوڑوں کی تھی۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔