آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی،ٹیسٹ میں کین ولیمسن اور ون ڈے میں بابر اعظم کا پہلا نمبر

بدھ 05 جولائی 2023ء

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایشز سیریز میں غیر معمولی کا کردگی دکھانے کے باعث 882 رینٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چار درجہ ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں، درجہ بندی میں آسٹریلیا کے مارنو لبوشین 873 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ٹریوس ہیڈ 872 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ انگلینڈ کے بیٹر جو روٹ 4 درجے تنزلی کے بعد پانچویں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 862 ہے۔ ٹاپ 10 ٹیسٹ بالرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی سری لنکا کے خلاف سیریز میں اِن ایکشن ہوں گے، وہ ایک درجہ ترقی پاکر چھٹی پوزیشن پرموجود ہیں ،بھارت کے روی ایشون 860 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔ دوسری طرف ایک روزہ کرکٹ میں بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے، وہ بدستور 886 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ فخر زمان اور امام الحق تیسری اور چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔ ٹی20 کی عالمی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے جبکہ محمد رضوان اور کپتان بابراعظم بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی