امریکی خفیہ دستاویزات کی نجی دفتر سےبرآمدگی کا معاملہ،تحقیقات کا دائرہ وسیع

جمعرات 12 جنوری 2023ء

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ کی خفیہ دستاویزات کا پہلا حصہ واشنگٹن ڈی سی میں ایک نجی دفتر سے برآمد ہوا تھا جو بطور نائب امریکی صدر امریکا جو بائیڈن کے زیر استعمال رہا،تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ خفیہ دستاویزات کا دوسرا حصہ کب اور کہاں سے ملا ہے ، امریکی محکمہ انصاف کے مطابق معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے خفیہ دستاویزات کے دوسرے بیچ کی تصدیق نہیں ہوئی سی بی ایس نے دستاویزات ملنے کی تصدیق کی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی خفیہ دستاویزات کا پہلا حصہ نومبر میں وائٹ ہاؤس کے قریب واقع ایک تھنک ٹینک پین بائیڈن سینٹر سے برآمد ہوا تھا،جن میں جو بائیڈن دور کی دستاویزات میں مبینہ طور پر امریکی اداروں کی یوکرین، ایران اور برطانیہ سے متعلق رپورٹس بھی شامل ہیں۔ خفیہ دستاویزات کی بر آمدگی کے حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کچھ دن پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ خفیہ دستاویزات ملنے پر حیران ہوں، محکمہ انصاف معاملے کو بغور دیکھ رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان کی احتساب اور جائزہ کمیٹی کے مطابق خفیہ دستاویزات کی برآمدگی کے حوالے سے امریکی صدر اور انکے خاندان سے بھی پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔




``
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟