امریکی ویزہ کے حامل پاکستانیوں کےلئے انٹرویو کی شرط میں چھوٹ،امریکی سفارتخانہ

جمعرات 12 جنوری 2023ء

امریکی سفارتخانہ اسلام آباد اورامریکی قونصل خانہ کراچی سے امریکہ کے بی ون بی ٹو سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کے لیے پاکستانیوں کی اہلیت میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔ ہرعمر کے وہ تمام پاکستانی شہری جن کے پاس امریکہ کا درست اورقابل قبول بی ون بی ٹو ویزا موجود ہے یا اُس ویزے کی مدت گزشتہ 48 مہینوں کے دوران ختم ہو گئی ہے تو وہ اس پروگرام میں شرکت کے لیے اہل ہیں۔ ماضی میں صرف 45 برس یا اس سے زیادہ عمر کے پاکستانی شہری اس پروگرام سے مستفید ہونے کے اہل تھے۔ مزید برآں، اسٹوڈنٹ ویزا اور پٹیشن کی بنیاد پر کام کا ویزا کےایسے درخواست گزارجن کے پاس پہلے امریکی ویزا موجود تھا وہ بھی ویزا انٹرویوسے استثنا کے اہل ہونگے اور اُن کے لیےیہ سہولت 2023 ء میں بھی جاری رہے گی۔ ویزا رکھنے والے بعض اہل شہریوں کو درخواست جمع کرانے کے بعد امریکی قانون کے تقاضوں کے تحت امریکی سفارتخانہ یا قونصل خانہ میں انٹرویو کے لیے پیش ہونا پڑ سکتا ہے




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا