سعودی عرب نے عازمین حج کےلئے عمر اور تعداد کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا

منگل 10 جنوری 2023ء

، سعودی سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سعودی وزارت حج نے عازمین پر گزشتہ تین سال سے عائد عمر اور دیگر پابندیاں ختم ہونے کا اعلان کیا ہے،سعودی وزیر ڈاکٹر توفیق بن فوزان کے مطابق سعودی حکومت نے حج انشورنس انتیس ریال اور عمرہ انشورنس کو اٹھاسی ریال تک محدود کر دیا ہے تاکہ عازمین کو ریلیف دیا جا سکے، ڈاکٹر توفیق بن فوزان کے مطابق حرم مکی شریف کی تعمیر اور توسیع کےلئے دو سو ارب ریال کے منصوبے پر کام کیا گیا ہے جبکہ مسجد قبا،مسجد نبوی سمیت دیگر مقامات کی تعمیر و توسیع اور سہولیات کو بہتر بنانے کے منصوبے پر کام کیا گیا ہے عازمین حج اور عمرہ زائرین کےلئے ٹرین انفراسٹرکچر کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس سے سفر کا دورانیہ چھ گھنٹے سے کم ہوکر دوگھنٹے تک محدود ہوگیا ہے اور ایئر پورٹ کی توسیع کا منصوبہ بھی اسی عمل کا حصہ ہے سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ عمرہ زائرین کو ایک چوبیس گھنٹے کے اندر ویزہ کے اجراء اور ویزے کی مدت نوے دن تک کی گئی ہے جس سے عمرہ زائرین پورے سعودی عرب میں گھوم سکیں گے




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ