روس کے ساتھ امن مذاکرات،یوکرین نے شرائط رکھ دیں

منگل 27 دسمبر 2022ء

یوکرین نے روس کے ساتھ امن مذاکرات کےلئے اقوام متحدہ کا سربراہی اجلاس بلانے،سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ثالث بننےاور روس کو عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنے کی شرائط رکھ دیں بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یوکرینی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کیلئے اقوام متحدہ میں سربراہی اجلاس بلایا جائےاور سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں،تاہم مذاکرات سے پہلے روس عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کا سامنا کرنا ہوگا دوسری طرف روسی وزیر خا رجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین اور روس میں شامل 4 نئے علاقے غیر فوجی ہونے چاہئے اور روس کی سلامتی کو لاحق خطرات ختم کیے جائیں میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے روس یوکرین جنگ میں ثالث بننے پر آمادگی ظاہر کردی ہے یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ یوکرین تنازع پر روس تمام فریقین سے بات چیت کے لیے ہر وقت تیار ہے، روس نے کبھی امن مذاکرات سے انکار نہیں کیا،لیکن یوکرین اور مغربی ممالک ہی بات چیت سے گریز کرتے رہے ہیں




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟