بھارتی فوج کے ٹرک کو حادثہ،سولہ فوجی ہلاک

جمعه 23 دسمبر 2022ء

بھارتی فوج کا ٹرک پہاڑ سے نیچے گر گیا،تین افسران سمیت سولہ فوجی ہلاک ہوگئے بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست سکم کے شمالی علاقے زیمامیں بھارتی فوج کا ٹرک پہاڑی سڑک سے نیچے آگرا جس میں سولہ فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی تین گاڑیوں کا قافلہ تھانگو جارہا تھا کہ اس دوران قافلے میں شامل ایک ٹرک بے قابو ہوگیا اور پہاڑی سڑک سے نیچے گر گیا، حادثے کے بعد علاقے میں فوری ریسکیو آپریشن کے دوران ٹرک سے 4 فوجیوں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں تین جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور 13 سپاہی ہلاک ہوئے ہیں




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ