افغانستانکے شہر بلخ میں دھماکہ،پانچ افراد جاں بحق

منگل 06 دسمبر 2022ء

افغانستان کے شہر بلخ میں دھماکے، 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق منگل کی صبح شمالی افغانستان کے شہر بلخ میں ایک آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ افغان پولیس ترجمان کے مطابق منگل کی صبح 7 بجے کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا