کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہے،ترجمان امات اسلامی افغانستان

پیر 05 دسمبر 2022ء

امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے پاکستانی سفارت خانے پر حملے کے پیچھے غیر ملکیوں کا ہاتھ ہے۔ ترجمان امارت اسلامی افغانستان نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے پر حملے کا مقصد افغانستان اور پاکستان کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنا ہے۔ تین روز قبل ہونے والےحملے میں پاکستانی ناظم الامور محفوظ رہے تاہم ان کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا تھا۔جبکہ سفارتی ذرائع سے ملزم کی گرفتاری کی خبر سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ملزم پاکستانی سفارتخانے کے قریب عمارت کی آٹھویں منزل پر رہائش پذیر تھا اور ملزم نے اپنے فلور کے تین کمروں میں آئی ای ڈیز بچھا رکھی تھیں۔ سفارتی ذرائع کا بتانا تھا کہ افغان سکیورٹی حکام کے پہنچنے پر ملزم نے رسی کی مدد سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم اسے گرفتار کرلیا گیا




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم