اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کےلئے کام کرنے والے چار افراد کو ایران میں سزائے موت

اتوار 04 دسمبر 2022ء

ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے 4 افراد کو سزائے موت دے دی بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے کام کرنے کے الزام میں سزا پانے والے چاروں افراد کو علی الصبح سزائے موت دی گئی۔ ایرانی حکام کے مطابق چاروں پر اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ کام کرنےکاالزام تھا۔کچھ روز قبل ایران کی عدالت نے اسرائیلی انٹیلی جنس سروس کی ہدایات پر اغوا اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کا جرم ثابت ہونے پر 4 افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔ مذکورہ گروہ کے دیگر تین افراد کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور اغوا کی وارداتوں میں معاونت پر 5 سے 10سال قید کی سزا بھی سنائی گئی تھی




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ