مشرق وسطیٰ کی صورتحال،چینی وزیر خارجہ کا سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ سے رابطہ

منگل 16 اپریل 2024ء

مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال،چین متحرک ہوگیا،چینی وزیر خارجہ کے سعودی اور یرانی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے،خطے کی صورتحال کو معمول پر لانے کے حوالے سے بات چیت،سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ نے چین کے اس حوالے سے اہم کردار کرنے کی امید ظاہر کردی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی اور سعودی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے دوران ایران اسرائیل کشیدگی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی،گفتگو کے دوران چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے ریاض کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔ جس پرسعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال پر چین سے فعال و اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے۔ سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کے لیے چین کے ساتھ رابطہ مضبوط کرنے کو تیار ہیں، سعودی عرب چین پر مکمل اعتماد کرتا ہے۔ دوسری جانب چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے بھی ٹیلی فون پر بات کی ہے جس کے دوران انہوں نے علاقائی اور پڑوسی ممالک کو نشانہ نہ بنانے کے ایران کے اقدام کو سراہا ہے۔ چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے کہا کہ یقین ہے کہ ایران اپنی خود مختاری کی حفاظت کرتے ہوئے صورتِ حال اچھی طرح سے سنبھالے گا۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ ایران خطے کو مزید انتشار سے بچائے گا، شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملےکی شدید مذمت اور مخالفت کرتے ہیں، واقعہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور ناقابلِ قبول ہے۔ گفتگو کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے چینی ہم منصب وانگ ای سے کہا کہ علاقائی کشیدگی سے آگاہ ہیں، ایران تحمل سے کام لینے پر آمادہ ہے اور مزید کشیدگی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔