افغانستان میں دہشگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ ،پاکستان، روس،چین اور ایران کا احتجاج

منگل 13 فروری 2024ء

افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں اور خطے پر اثرات، رواں ماہ کے آغاز میں خطے کے چار اہم ممالک پاکستان، روس، چین اور ایران نے افغان طالبان کے ساتھ مختلف دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ کرنے پر مشترکہ احتجاج ، ، افغان طالبان کی جانب 2021ء میں افغانستان پر قبضے کے بعد سے خطے کے پڑوسی ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، افغانستان کے پڑوسی اور دیگر ممالک نے افغان طالبان کو شواہد پیش کئے کہ افغانستان کی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہی ہے اور پڑوسی ممالک ان دہشتگردانہ کارروائیوں سے شدیدمتاثر ہیں ، افغان حکومت کے سامنےمشترکہ احتجاج کی تجویز پاکستان کی طرف سے آئی، جس کا مقصد افغانستان کے اہم ہمسایہ ممالک پاکستان، روس، چین اور ایران کی جانب سے ایک متحدہ موقف اپناتے ہوئے افغان طالبان کی حکومت کو دہشتگردی کیخلاف کارروائیوں پر مجبور کر نا تھا، تاہم جب چاروں ممالک نے اپنے نمائندے کابل بھیجنے پر اتفاق کیا تو افغان طالبان نے غیر منطقی اقدام اٹھائے ہوئے کانفرنس میں دیگر ممالک ہندوستان، ترکی، انڈونیشیا اور بعض وسطی ایشیائی ریاستوں کے حکام مدعو کو مدعو کرلیا جن کاافغانستان کی سرزمین سے دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں شمار نہیں ہوتا، کابل میں پاکستان کے ناظم الامور نے روس، ایران اور چین کے خصوصی ایلچی کے ساتھ مل کر دہشت گرد گروپوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال پر تحفظات کا اظہار کیا، اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ افغان طالبان عام طور پر ٹی ٹی پی اور اس کے مقاصد کے بارے میں 'ہمدردانہ' نظریہ رکھتے ہیں، لیکن اس کے کچھ ارکان نے تو اپنا مذہبی فریضہ سمجھ کر پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیم ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کرلی، دو سال سے زیادہ اقتدار میں رہنے کے باوجود ابھی تک کسی بھی ملک نے متعدد معاملات پرمثبت پیش رفت نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے طالبان کی حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا ، کیا افغان طالبان دہشتگردوں کیخلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مثبت سمت میں استوار کریں یا دہشتگردوں کی پشت پناہی جاری رکھیں گے؟




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے