بھارتی مداخلت مسترد،بنگلہ دیش میں انڈیا آؤٹ مہم زور پکڑ گئی

اتوار 28 جنوری 2024ء

ہندوتوا زدہ مودی سرکار کا علاقائی تھانیداری کا شوق خبط بن چکا،بنگلادیش میں شیخ حسینہ کے سب سے بڑے حمایتی کے طور پر سامنے آنے والے بھارت کو اب انڈیا آئوٹ مہم کا سامنا ہے۔ بنگلادیش کے عوام نے اپنے اندرونی معاملات بالخصوص سیاست میں ہندوستان کی مداخلت کو مسترد کردیا،بنگلادیش میں ہندوستان کے خلاف مہم نے طول پکڑ لیا ۔ “انڈیا آؤٹ” کے نام سے مہم نے بنگلادیش اور ہندوستان کی حکومت کو شدید تشویش اور پریشانی میں مبتلا کردیا۔7 جنوری 2024 کو بنگلادیش میں یک طرفہ الیکشن منعقد ہوئے جن میں شیخ حسینہ نے متنازعہ طور پر کامیابی حاصل کی تھی۔شیخ حسینہ کی جیت کے اعلان کے فوری بعد عوام کی بڑی تعداد نے نتائج کے متعلق تشویش اور شکوک کا اظہار کیا۔ بنگلادیش کے عوام نے شیخ حسینہ کی متنازعہ جیت کا ذمہ دار مودی سرکار کو ٹھہرایا اور شدید ردعمل کا مظاہرہ بھی کیا۔ امریکہ نے بھی بنگلادیش میں شفاف الیکشن منعقد کروانے پر زور دیا تھا جس کے باوجود الیکشن کے نتائج میں دھاندلی اور بےایمانی صاف دیکھی جاسکتی ہے۔ شیخ حسینہ اور نریندر مودی ماضی میں ہر بھی متنازعہ موضوع اور مسئلے پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتے نظر آئے ہیں جس کے خلاف بنگلادیشی عوام نے ہمیشہ سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔بنگلادیش میں بائیکاٹ انڈیا اور انڈیا آؤٹ جیسی مہمات عوام میں خاصی مقبولیت حاصل کرچکی ہیں۔بائیکاٹ انڈیا کے نتیجے میں بنگلادیش کے عوام نے ہندوستانی اشیاء کو مکمل ترک کردیا جس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔بائیکاٹ انڈیا مہم میں بنگلادیش کی سیاسی جماعتیں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس مالدیپ میں بھی بائیکاٹ انڈیا جیسی مہم چلائی گئی تھی جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو مالدیپ سے نکال دیا گیا تھا۔بنگلادیشی تجزیہ کاروں کے مطابق ہندوستان نے ہمیشہ ان کے ملک میں جمہوریت کو مذاق بنایا اور الیکشن میں دھاندلی کروائی۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا