مودی سرکار کی سکھوں کے خلاف عالمی مہم،انٹر سیپٹ نے بھانڈہ پھوڑ دیا

منگل 12 دسمبر 2023ء

ہندوستان کی سکھوں کے خلاف عالمی مہم کے شواہد منظر عام پر ، ہندوستانی وزارت خارجہ کی نارتھ امریکہ میں قائم بھارتی قونصل خانوں کو سکھ رہنماوٴں کے خلاف کریک ڈاوٴن کے آغاز کی ہدایات ،انٹرسیپٹ نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے اپریل 2023 میں جاری کردہ میمو پیش کردیا، ، انٹرسیپٹ کی رپورٹ نے سکھوں کے قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کردئیے، انٹرسیپٹ نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے اپریل 2023 میں جاری کردہ میمو پیش کردیا، جس میں ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے نارتھ امریکہ میں قائم بھارتی قونصل خانوں کو سکھ رہنماوٴں کے خلاف کریک ڈاوٴن کے آغاز کی ہدایات دی گئیں، کلاسیفائیڈ ہندوستانی دستاویزات پر بھارتی سیکریٹری خارجہ ونے کوترا کے دستخط موجود ہیں جو کہ فرانزک رپورٹ سے بھی ثابت ہو چکے ہیں، اپریل 2023 میں میمو بھارتی قونصل خانوں کو بھیجے گئے جس کے دو ماہ بعد جون میں ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں قتل کردیا گیا، جون 2023 میں ہی سکھ رہنما گروپتونت سنگھ کو امریکہ میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی ، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کا الزام لگایا ،امریکہ نے بھی گروپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کا ذمہ دار مودی سرکار کو ٹھہرایا ، پانچ ممالک کی مشترکہ انٹیلیجنس ایجنسی فائیو آئیز نے بھی امریکی اور کینیڈا کے ہندوستان کے خلاف دعووٴں کی تصدیق کی، انٹرسیپٹ میں جاری کردہ ہندوستانی دستاویزات سے سکھوں کے قتل میں مودی سرکار کی سازش شواہد کے ساتھ بے نقاب ہوگئی، کینیڈا اور امریکہ کی جانب سے کورٹ میں پیش کردہ ثبوتوں میں مودی سرکار اور بین الاقوامی بھارتی قونصل خانوں کے مابین الیکٹرانک گفتگو بھی پیش کی گئی ہے ، الیکٹرانک روابط کے ثبوتوں سے ثابت ہوچکا ہے کہ مودی سرکار نے دنیا بھر میں سکھ رہنماوٴں کو ٹارگٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں، انٹرسیپٹ میں جاری کردہ ہندوستانی دستاویزات میں ہردیپ سنگھ نجر اور گروپتونت سنگھ پنوں کے علاوہ دیگر سکھ رہنما اور کارکنوں کو ٹارگٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، انٹر سیپٹ کے مطابق امریکی، کینیڈین اور برطانوی حکومتوں نے سینئرراء ایجنٹس کو اپنے ملک سے نکلنے کا حکم دیا، مودی سرکار کی بین الاقوامی دہشتگردی اور انتہا پسندی ثابت ہونے کے بعد مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات انتہائی سنگین ہو گئے،،




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔