بحر ہند میں اسرائیلی بحری جہاز پر ایران نے ڈرون حملہ کیا،امریکہ کا الزام

اتوار 26 نومبر 2023ء

امریکہ نے ایران پر بحر ہند کے بین الاقوامی پانی میں اسرائیلی بحری جہاز پر ڈرون حملے کا الزام عائد کردیا بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کے شرط پر غیرملکی خبر ایجنسی کو آگاہ کیا کہ اسرائیلی کاروباری شخصیت کے بحری جہاز کو مبینہ طور پر ایرانی ڈرون نے بحر ہند میں نشانہ بنایا ہے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ بحری جہاز کو تکونی صورت والے شاہد 136 ڈرون کے ذریعے بین الاقوامی پانیوں میں نشانہ بنایا گیا، حملے میں بحری جہاز کو جزوی نقصان پہنچا تاہم جہاز کا عملہ محفوظ رہاہے عہدیدار نے مزید بتایا کہ امریکہ۔صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے تاہم انہوں نے ایسی کوئی بھی تفصیلات بتانے سے شیئر نہیں کیں جس سے پتہ چلتا کہ حملہ واقعی ایران نے کیا ہے۔ بین الاقومی میڈیا کا کہنا ہے کہ میرین ٹریفک ڈاٹ کام کے ڈیٹاسے حاصل معلومات کے مطابق دبئی کے جبلِ علی بندرگاہ سے روانگی کے وقت اسرائیلی بحری جہاز نے اپنا آٹومیٹک آئیڈنٹی فکیشن سسٹم (اے آئی ایس) بند کردیا تھا، بحری جہازوں کو سکیورٹی کے پیش نظر اپنا اے آئی ایس آن رکھنا ہوتا ہے تاہم جہاز کا عملہ جہاز کو نشانہ بنائے جانے کے خدشات کے پیش نظر اسے بند کر سکتا ہے۔ میڈیا کے مطابق قبل ازیں بحیرہ احمر میں یمن کے قریب سے گزرتے وقت بھی بحری جہاز نے اپنا اے آئی ایس بند کردیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ بحری جہاز سنگاپور بیسڈ ایسٹرن پیسیفک شپنگ کمپنی ’سیمی‘ کی ملکیت ہے جس کا مالک ارب پتی اسرائیلی ایڈان آفر ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جہاز کی مالک کمپنی سیمی کی جانب سے حملے سے متعلق مؤقف معلوم کرنے کیلئے کیے گئے رابطوں کے باوجود معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے