حماس اور اسرائیل 5 روز کےلئے جنگ بندی پر راضی،واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ ،وائٹ ہاؤس کی تردید

اتوار 19 نومبر 2023ء

امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس غزہ میں 5 روز کے لیے جنگ بندی پر رضا مند ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس امریکہ کی تجویز کردہ جنگ بندی کی ڈیل پر راضی ہوگئے ہیں،رپورٹ کے مطابق فریقین نے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ میں لڑائی میں 5 دن کے وقفے پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی پر رضامندی کے بعد 24 گھنٹے میں 50 کے قریب یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے اور فریقین کے درمیان طے پانے والا معاہدہ 6 صفحات پر مشتمل ہے اور معاہدے میں کلیدی کردار قطر نے ادا کیا ہے۔ دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے حوالے سےاسرائیلی حکام کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ، تاہم ترجمان وائٹ ہاؤس کی جانب سے اخبار کے دعوے کی تردید سامنے آئی ہے ترجمان وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا دونوں فریقین کے درمیان معاہدے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔