پاکستان میں دہشتگردی،مودی سرکار اور راء ملوث،ثبوت سامنے گئے

بدھ 08 نومبر 2023ء

راء کی پاکستان میں دہشتگردی اور سوشل میڈیا پر اسکا اعتراف،مودی سرکار کے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے،میانوالی آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے موبائل سے بنی ویڈیوز بھارتی خفیہ ایجنسی کے اکاؤنٹس سے شیئر کی جاتی رہیں بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں اور دہشتگرد کارروائیوں سے باز نہ آیا،دہشتگردی کے باعث عالمی سطح پر بدنامی کے باوجودبھارتی خفیہ ایجنسی خطے میں قیام امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے بھارتی خفیہ ایجنسی سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان۔میں دہشتگرد کارروائیوں کی تشہیر کرتی اور دہشتگردوں سے رابطے میں رہتی ہے ثبوت سامنے آگئے تفصیلات کے مطابق دہشتگرد واقعات کی خبریں سب سے پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نشر کی جاتی ہیں،دہشتگردی واقعات کی خبریں نشر کرنے میں ایکس کے را سے جڑے اکاؤنٹس سرفہرست ہیں،حیران کن طور پر اِن اکاؤنٹس پر دہشتگردی کے واقعات سے پہلے ہی وارننگ دے دی جاتی ہے حالیہ دہشتگردی واقعات میں میانوالی ایئر پیس حملے کی اطلاع بھی ایک رات پہلے ہی را کے اکاؤنٹ نے دے دی تھی،حملے اور کلیئرنس آپریشن کے دوران یہ اکاؤنٹس ایسی وڈیوز نشر کرتے رہے جو دہشتگردوں کے موبائل سے بنائی گئی تھیں،یہ پروپیگنڈا اکاؤنٹس پاکستان میں دہشتگرد حملوں کے واقعات کو بڑھا چڑھا کر بھی پیش کرتے ہیں ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے یہ اکاؤنٹس ایک ہی جگہ اور ایک ہی آئی پی ایڈریس سے چلائے جارہے ہیں،اِن اکاؤنٹس کو معلومات بدنام زمانہ بھارتی ایجنسی راء پہنچاتی ہے، واضح رہے 26 اکتوبر کو وادی نیلم سے 5 شہریوں کے اغواء کو آپریشن کا رنگ دے کر انہی اکاؤنٹس سے نشر کیا گیا ،28 اکتوبر کو وادی تیراہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی بھی پہلی اطلاع انہی را کے اکاؤنٹ سے دی گئی تھی ان سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے 4 اکتوبر کو ایشیا کے دو ممالک میں جنگ کی پیشن گوئی بھی کی گئی ہے ،5 نومبر کو را کے اکاؤنٹ سے دعویٰ کیا گیا کہ پاک فوج نے کشمیر میں سول آبادی کو نشانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ،26 اکتوبر کو ظفروال سیکٹر میں سیز فائر خلاف ورزی کی وارننگ پہلے ہی انہی بدنام زمانہ اکاؤنٹ سے دی جاچکی تھی،21 اکتوبر کو دعویٰ کیا گیا کہ 2 ہزار پاکستانی فوجی غزہ پہنچ چکے ہیں،13 ستمبر کو اننت ناگ میں ہونے والے حملے کا ملبہ بھی اِن اکاؤنٹس سے پاکستان پر ڈالا گیا جبکہ 6 ستمبر کو طورخم بارڈر پر ہونے والی فائرنگ کو اِن پروپیگنڈا اکاؤنٹ نے جنگ بنا کر پیش کیا واضح رہے یہ اکاؤنٹس بے بنیاد اور من گھڑت آپریشنز کی خبریں دے کر مودی کے جنگی جنون کا ایندھن بنتے ہیں ،دونوں اکاؤنٹس سے دہشتگردی کے حملوں کی اطلاع، تصاویر اور وڈیوز شیئر ہونا ان کے ایک عام شہری کے اکاؤنٹ ہونے پر سوالیہ نشان ہے دوسری طرف دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جھوٹے اور فیک ناموں کے ساتھ بنائے گئے ایکس اکاؤنٹس مودی سرکار اور بھارتی ایجنسی راء کے اوچھے ہتھیار ہیں، ہندوستان دنیا میں پہلے ہی پروپیگنڈا اور ڈس انفارمیشن کا گڑھ بن چکا ہے،ای یو ڈس انفو لیب کی رپورٹس پہلے ہی ہندوستان کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھا چکی ہیں، دفاعی ماہرین کے مطابق را کے ان پروپیگنڈا اکاؤنٹس کا مقصد جھوٹ اور فریب سے عوام میں ہیجان پیدا کرنا اور انتشار کو ہوا دینا ہے، ان را سے جڑے فیک اکاؤنٹس کو کچھ باہر بیٹھے ہُوئے پاکستان مخالف بھگوڑے اور چند ملک میں بیٹھے عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں