غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں،اسرائیلی وزیر کا بیان

اتوار 05 نومبر 2023ء

غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں،اسرائیلی وزیر امیچائی ایلی یاہو کہ دھمکی بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ایک انٹرویو کے دوران جواب میں فلسطینیوں کو آئرلینڈ یا کسی صحرا چلے جانے کا مشورہ دے دیا۔ اسرائیلی وزیر نے حماس کے خلاف ہر ممکن طاقت کے استعمال پر زور دیا ہے اور کہا کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں انتہا پسند اسرائیلی وزیر کےبیان سے اسرائیلی حکومت اور اپوزیشن بھی پریشان ہیں۔ وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے وزیر کو کابینہ اجلاسوں میں شرکت سے روک دیا اور ایٹم بم کے استعمال کے بیان کو حقیقت کے منافی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب تنقید کے بعد جنونی وزیر بھی بیان سے پھر گیا اور کہا کہ اس نے بطور استعارہ یہ بات کہی تھی۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم