خدارا! ہمارے بچوں کو بچالیں،اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب کی نم انکھوں کے ساتھ عالمی برادری سے اپیل

جمعه 27 اکتوبر 2023ء

اسرائیل کی غزہ پر بمباری سے تین ہزار بچوں اور ایک ہزار سات سو سے زائد خواتین شہید کی جا چکی،یہ نسل کشی نہیں تو کیا ہے،اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے صورتحال بیان کرتے ہوئے رو پڑے بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلسطینی مندوب نے نم آنکھوں اور بھرائی ہوائی آواز میں عالمی برادری سے التجا کی کہ خدا کے لیے ہمارے بچوں کو بچالیں۔ 3 ہزار بچے ہلاک ہوچکے ہیں اور 1600 سے زائد بچے اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ فلسطینی مندوب ریاض منصور کا کہنا تھا کہ ہر ایک سکینڈ میں کئی فلسطینیوں کو خون میں نہلایا جا رہا ہے۔ 1700 خواتین بھی بمباری میں شہید چکی ہیں۔ خاندان کے خاندان ختم کر دیئے گئے۔ نم آنکھوں اور بھری آواز میں ریاض منصور نے سوال اُٹھایا کہا کہ اب لاکھوں فلسطینی کہاں جائیں؟ رفح کراسنگ بند ہے، اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث پانی، خوراک اور بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ گھر بمباری میں تباہ ہوگئے۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی مندوب نے عالمی قوتوں کی اسرائیل کی حمایت اور بے حسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اسرائیل کے لیے درد محسوس کر رہے ہیں اور فلسطین کی تباہی پر خاموش ہیں۔ ایسا کیوں ہے ؟ یہ مذہبی تعصب ہے، نسلی امتیاز ہے یا کالے گورے رنگوں کی نفرت انگیز سوچ ہے۔ فلسطینی مندوب ریاض منصو نے خبردار کیا کہ غزہ پر اسرائیل نے بمباری بند نہ کی تو یہ جنگ پورے مشرق وسطیٰ کو لپیٹ میں لے سکتی ہےاور عالمی امن کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ یادرہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے ہونے والی جھڑپوں میں 7 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 17 ہزار زخمی ہوچکے ہیں جب کہ 1400 اسرائیلی بھی مارے گئے۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان