رواں سال کا آخری چاند گرہن کل ہوگا

جمعه 27 اکتوبر 2023ء

رواں سال کا آخری چاند گرہن کل ہوگا۔پاکستان میں بھی نظارہ کیا جاسکے گا محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہوگا، جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا، چاندگرہن کا آغاز 28 اکتوبرکی رات 11بج کر 02 منٹ پر ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق چاند گرہن رات 1 بج کر 14 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا جبکہ چاندگرہن کا اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوگا۔ چاندگرہن پاکستان کے علاوہ ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکا، افریقا اور اٹلانٹک میں بھی دیکھا جا سکےگا۔




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا