اسرائیل فلسطین تنازعہ،چین نے چھ بحری جنگی جہاز مشرق وسطیٰ میں تعینات کر دیئے

پیر 23 اکتوبر 2023ء

اسرائیل فلسطین تنازعہ،چین نے مشرق وسطیٰ میں چھ بحری جنگی جہاز تعینات کر دیئے چین کے اخبار کے مطابق عمان کی بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے بعد چینی ٹاسک فورس نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔ جبکہ برطانوی میڈیا نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مشرق وسطیٰ میں چین کی جانب سے 6 بحری جنگی جہاز تعینات کرنے کو انتہائی غیر معمولی اقدام قرار دیا ہے تعینات کئے گئے چینی بحری جنگی جہازوں میں ٹائپ 052 ڈی گائیڈڈ میزائل ڈیسٹرائر زیبو، فریگیٹ جِنگ زہو اور سپلائی شپ چِنڈاہو بھی شامل ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جہازوں کی کمانڈ رواں ماہ کے آغاز میں 45 ویں ایسکارٹ ٹاسک فورس کے حوالے کی گئی تھی، چینی فوج کی ناردرن تھیئٹر کمانڈ میں موجود جہازوں میں ٹائپ 052 ڈیسٹرائر اورومکی، فریگیٹ لینیی اور سپلائی شپ ڈونگ پنگ ہو بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چینی صدر نے اسرائیل حماس تنازعے کے تناظر میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو مسئلے کا واحد حل قراردیا تھا ۔ یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کی مدد کیلئے اپنا جنگی بحری بیڑا یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اور اس سے منسلک جنگی گروپ کو مشرق وسطیٰ میں تعینات کیا ہے امریکا نے ایران سمیت دیگر گروپوں کو جنگ کا حصہ بننے سے روکنے کیلئے خطے میں اپنے فائر پاور میں اضافہ کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں 2000 فوجی اہلکار جبکہ 2400 نیوی اہلکار تعینات کیے ہیں جبکہ گزشتہ دنوں اے 10 وارتھاگ اور ایف 15 ای لڑاکا طیارے بھی خطے میں تعینات کیے گئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پینٹاگون اسرائیل کے دفاع کیلئے مشرق وسطیٰ میں اپنی فضائی قوت میں مزید اضافے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ امریکا کی جانب سے ایک اور جہاز بردار جنگی بیڑا بھی اسرائیل کی مدد کیلئے روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے