کینیڈا نے بھارت سے سفارتی تعلقات معطل کردیئے،چندی گڑھ،بنگلور اور ممبئی میں قونصل خانے بند،41 سفارتکار بھارت چھوڑ گئے

هفته 21 اکتوبر 2023ء

بھارت اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات میں مزید کشیدگی، بھارت نے کینیڈین سفارتکاروں کےلئے استثنیٰ منسوخ کیا تو کینیڈا نے سفارتی تعلقات معطل کرنے کا اعلان کردیا،چندی گڑھ،بنگلور اور ممبئی میں۔ قونصل خانے بند کر دیئے گئے خالصتان کے حامی رہنماء ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آنے کے بعد بھارت اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات کی کشیدگی دن بدن بڑھ رہی ہے اور کینیڈین وزیر خارجہ میلانی جولی نے بھارت سے تعلقات معطل کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کشیدہ ہونے کے بعد بھارت نے کینیڈین۔ سفارتکاروں کے استثنیٰ کا حق منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد کینیڈین سفارتکار بھارت میں غیر محفوظ ہوگئے تھے،بھارت کے اقدام کے بعد 24 گھنٹوں کے دوران 41 کینیڈین سفارتکاروں نے بھارت چھوڑ دیا ہے دوسری جانب کی کینیڈین حکومت نے بھی بھارت سے سفارتی تعلقات معطل کر دیئے ہیں،کینڈین وزیر خارجہ میلانی جولی کے مطابق بھارت کے سفارتکاروں کے ساتھ غیر مناسب روئیے کے بعدچندی گڑھ،بنگلور اور ممبئی میں کینڈین قونصل خانے بند کر دیئے گئے ہیں،بھارت کینڈین شہریوں کےلئے خطرے کی علامت بن چکا ہے،کینیڈین وزیر خارجہ کا موقف ہے کہ اگر سفارتی استثنیٰ کے قانون کو توڑنے کی اجازت دی جائے تو دنیا میں کوئی بھی سفارتکار محفوظ نہیں رہے گا معروف سکھ صحافی جگجیت سنگھ نے کینیڈین حکومت کے فیصلے کو اپنے اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا ہے




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی برگر کی قیمت سات سو ڈالر
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟