شمالی چین میں بارشوں کا ایک سو چالیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،78 افراد ہلاک

جمعه 11  اگست 2023ء

چین کے شمالی علاقوں میں ہونے والی ریکارڈ بارشیں،ایک سو چالیس سال کا ریکارڈ توڑ دیا،مسلسل بارشوں اور حادثات کے باعث 78 افراد ہلاک بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کے شمالی صوبوں میں سمندی طوفان ڈوکسوری کے نتیجے میں ہونے والی بارشوں میں 2 اگست کو 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے اور اب بھی بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارشوب کے باعث شمالی چین میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ہے،اطلاعات کے مطابق درجنوں افراد سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے ہیں۔ طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 78 ہوگئی جن میں سے 29 افراد صرف ایک صوبے ہیبئی میں ہلاک ہوئے جب کہ 16 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ امدادی کاموں کے دوران کئی دن پرانی لاشیں مل رہی ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق صوبے ہیبئی میں تقریباً 40 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے اور 40 ہزار 900 مکانات مکمل منہدم ہو گئے۔ چینی حکومت نے رہائشیوں کو معاوضہ دینے کے لیے ایک ارب یوآن کا بجٹ مختص کردیا ہے خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکومت کے مختص کردہ فنڈ سے فصلوں، جانوروں، پولٹری فارموں، مکانات اور زرعی مشینری کو پہنچنے والے نقصان کی ادائیگی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ چین کے محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں ، سیلاب اور طوفان کی پیشن گوئی کی ہے۔




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد