ایران نے ہائپر سونک میزائل بنا لیا،چودہ سو کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت

بدھ 07 جون 2023ء

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ہائپر سونک میزائل چودہ سو کلومیٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے اور تمام دفاعی نظاموں کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہائپرسونک میزائل آواز کی رفتار سے کم از کم پانچ گنا تیز تر پرواز کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں روکنا مشکل ہو جاتا ہے، گزشتہ سال ایران نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل بنانے کا اعلان کیا تھا،سرکاری میڈیا کے مطابق’فتّاح‘ میزائل دشمن کے جدید میزائل شکن نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،میزائل اسرائیل کے آئرن ڈوم سمیت امریکا اور صیہونی حکومت کے جدید ترین اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کو چکما دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،جبکہ ’فتّاح‘ کی رفتار 15 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار برگر کی قیمت سات سو ڈالر کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ