امریکہ نے بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر دیا

منگل 16 مئی 2023ء

امریکی محکمہ خارجہ نے مذہبی آزادی سےمتعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی جس میں واضح کہا گیاہے کہ بھارت میں مسلم کمیونٹی کے خلاف ریاستی سطح پر اقدامات کیے گئے ہین اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے حکام نے تشدد کا راستہ اپنایا،رپورٹ کے مطابق سری نگر میں محرم کا جلوس نکالنے پر گرفتار یاں کی گئیں ۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی تشدد مسلسل جاری رہنے پر افسوس ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت مذہبی اقلیتوں کے خلاف بیان بازی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ واضح رہے کہ امریکی کمیشن نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہوا ہے۔




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
گدھا بازیاب،چور گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار