برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کو تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا۔

هفته 06 مئی 2023ء

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم اور ان کی اہلیہ ملکہ کنسورٹ کمیلا کی تاج پوشی کی تقریب جاری ہے جس میں مختلف رسومات ادا کی جارہی ہیں۔ بادشاہ چارلس کی حلف برداری میں آرچ بشپ آف کینٹربری نے بادشاہ سےحلف لیا جس کے بعد بادشاہ چارلس نےحلف نامے پر دستخط بھی کردیے۔ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم نے سینٹ ایڈورڈ چیئر سنبھال لی اور انہیں تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنایا گیا، آرچ بشپ نے بادشاہ چارلس کوکنگ ایڈورڈ تاج پہنایا۔ قبل ازیں برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے استقبالیہ پیش کیا،وزیراعظم پاکستان شہبازشریف تاج پوشی کی تقریب میں شریک ہیں، تقریب مین مجموعی طور پر دوہزار دو سو ملکی اور غیر ملکی مہمان شریک ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ 70 سال کے دوران برطانیہ میں ہونے والی تاج پوشی کی یہ پہلی تقریب ہے جس میں شرکت کیلئے پرنس ہیری بھی ویسٹ منسٹرایبی پہنچے ہیں۔ جبکہ پرنس اینڈریو، پرنس ایڈورڈ، پرنسس یوجین، پرنسس این بھی ویسٹ منسٹرایبی تقریب میں شریک ہیں۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔