خالصتان تحریک کے رہنماء امرت پال سنگھ گرفتار

اتوار 23 اپریل 2023ء

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پنجاب کی پولیس گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے خالصتان تحریک کے مرکزی رہنماء امرت پال سنگھ کی گرفتاری کےلئے تلاش میں تھی تاہم اسے مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔لیکن اب بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے امرت پال سنگھ کو بھارتی پنجاب کے ضلع موگا سے گرفتار کر لیا ہے بھارتی پولیس نے امرت پال سنگھ کی گرفتاری پر شہریوں سے ہر امن رہنے کی اپیل کی ہے تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امرت پال کی گرفتاری سے امن وامان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے واضح رہے کہ بھارت میں سکھ علیحدہ ریاست خالصتان کے قیام کی جدو جہد کر رہے ہیں۔ اور اس کےلئے کینیڈا،آسٹریلیا میں ریفرنڈم بھی کروائے گئے جن میں وہاں رہائش پذیر بھارتی نژاد سکھوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا تھا جبکہ برطانیہ میں انڈین ہائی کمشن سے بھارت کا جھنڈا اتار کر سکھوں نے احتجاج کے دوران خالصتان کا جھنڈا بھی لہرا دیا تھا




``
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے