ایران کے خلاف کوئی بھی کارروائی کا جواب تل ابیب اور حیفا کی تباہی ہو گا،ایرانی صدر کی اسرائیل کو تنبہیہ |
|
بدھ 19 اپریل 2023ء | |
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےاسرائیل کو خبردار کیا کہ ایران کے خلاف چھوٹی سےکارروائی کی صورت میں بھی ایرانی مسلح افواج کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آئے گا جو حیفا اور تل ابیب کی تباہی کا سبب ہو گا۔ ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران متعدد مواقع پر اسرائیل پر اپنی جوہری تنصیبات اور سائنس دانوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرچکا ہے جبکہ اسرائیل ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کا الزام لگاتا ہے جس کی تہران کئی مرتبہ تردید بھی کر چکے ہیں ایرانی صدرابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے بارہا متنبہ کیا ہے کہ اگر ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کی سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو وہ فوجی کارروائی کرے گا،اگر ایسا کیا گیا تو ایران کا ردعمل شدید ہوگا جو تل ابیب اور حیفا کی تباہی ہوگی ایرانی صدر نے امریکی فوجیوں سے مشرق وسطی کو چھوڑنے کا بھی مطالبہ کردیا ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج کا غیرملکی افواج بالخصوص امریکی فوج کو پیغام ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ سے نکل جائیں کیونکہ غیرملکی افواج کی موجودگی سے خطے کی سلامتی کو خطرات درپیش رہتے ہیں |