زلمے خلیل زاد نے پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کے خدشے کا اظہار کردیا

بدھ 22 مارچ 2023ء

سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اشارے مل رہے ہیں کہ پاکستان کی پارلیمنٹ آئندہ چند روز میں پی ٹی آئی پر پابندی عائد کر سکتی ہے یا حکومت سپریم کورٹ سے عمران خان کو انتخابات کے لیے نااہل قرار دینے کا بھی کہہ سکتی ہے تاہم ان اقدامات سے سیاسی پولرائزیشن اور تشدد میں مزید اضافہ ہو گا۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ یوں محسوس ہو رہا ہے کہ حکومت نے عمران خان کو ریاست کا دشمن نمبر ون بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ایسےاقدامات پاکستان کے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحران کو مزید شدید کردیں گے۔ زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کچھ ممالک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو معطل کرچکے ہیں اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدہ بھی غیریقینی کا شکار ہے، ایسے اقدامات سے پاکستان کیلئے عالمی حمایت میں مزید کمی آئے گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کی سیاسی قیادت قومی مفاد کو نقصان پہنچانے والی تباہ کن سیاست سے باہر نکلے گی اور اگر ایسا نہ کیا تو میری پاکستان کے بارے میں تشویش بڑھتی جارہی ہے




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی