مودی سرکار کی مسلمان دشمنی ،آسام میں دینی مدارس بند کرنے کا اعلان

هفته 18 مارچ 2023ء

بھارتی میڈیا کے مطابق سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آسام کے وزیراعلی ہیمانت بسوا شرما نے موقف اپنایا کہ لوگ بنگلا دیش سے آکر ہماری تہذیب اور ثقافت کے لیے خطرہ بن رہے ہیں آسام کے وزیراعلی کا کہنا تھا میں نے آسام میں چھ سو مدرسے بند کروا دیے ہیں اور باقی تمام مدرسوں کو بھی بند کرنے کروں گا،ہمیں مدرسے نہیں چاہئیں،اسکول کالجز اور جامعات درکار ہیں۔ ہیمانت بسوا شرما کے مدارس مخالف بیان پر لوک سبھا کے رکن ڈاکٹر سید طفیل حسن کا کہنا تھا کہ مدارس ہندوستان کی تعلیم میں ہزاربرس سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، مدارس میں صرف اسلامی تعلیم ہی نہیں دی جاتی بلکہ جدید علوم بھی پڑھائے اور سکھائے جاتے ہیں۔ سید طفیل حسن کا کہنا تھا کہ ایک طرف ہیمانت بسوا شرما زہر اگل رہے ہیں تو دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی کہہ رہیں ہم چاہتے ہیں کہ مسلمان ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں کمپیوٹر اٹھائیں۔ واضح رہے کہ مودی سرکار اور ہندو انتہا پسند مسلمان دشمنی میں روز ایک نیا اعلان کرتے ہیں کہیں پر شہروں کے نام تبدیل تو کہیں اذان پر پابندی،کہیں گائے ذبح کرنے پر پابندی تو کہیں مساجد شہید لیکن عالمی برداری بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بھارت پر دباؤ ڈالنے میں موثر کردار ادا کرنے سے گریزاں نظر آتی ہے




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان برگر کی قیمت سات سو ڈالر پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟