روسی لڑاکا طیارہ ٹکرانے سے امریکی ڈرون مکمل تباہ ہوگیا

بدھ 15 مارچ 2023ء

امریکی فوجی حکام کے مطابق ایس یو 27 روسی جنگی طیارے کی مداخلت پر امریکی ڈرون ایم کیو 9 بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہو گیا امریکی عسکری حکام کے مطابق امریکی ڈرون بین الاقوامی فضائی حدود میں معمول کے مشن پر تھا جب روسی جنگی طیارے نےامریکی ایم کیو 9 ریپرڈرون کو روکنے کی کوشش کی۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ امریکی ڈرون کو روکنے کی کوشش میں روسی طیارہ ڈرون سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈرون مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ امریکہ نے روسی طیاروں کے اس عمل کوغیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی طیارے نے متعدد بار امریکی ڈرون کے قریب سے گزر کر اس پر تیل گرانے کی کوشش بھی کی تھی امریکی فوجی حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کے باوجود امریکا اور اس کے اتحادی علاقے میں اپنا آپریشن جاری رکھیں گے۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں برگر کی قیمت سات سو ڈالر بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟