یوکرین روس جنگ کا ایک سال مکمل،امریکی محکمہ خارجہ کا بڑا بیان آگیا

جمعه 24 فروری 2023ء

امریکی خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی جانب خود مختار پڑوسی مُلک یوکرین پر ظالمانہ حملہ کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ریاستہائے متحدہ امریکہ ، اس کے اتحادی اور دنیا بھر سے تمام شراکت دار یوکرین کی حمایت اور روس کے جوابدہ ہونے پر متحد ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی جنگ کی نوعیت بہت بڑی ہے اور امریکی عوا م جانتے ہیں کہ آزادی ، جمہوریت ،خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصولوں پر ایسی صریح جارحیت پر خاموشی اختیار کرنا دنیا کو سنگین نتائج کی جانب دھکیل دے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے لوگوں کی مدد پر مرکوز ہماری اس کوشش کو شُمالی امریکہ اور یورپ سے لے کر ایشیا تک پچاس سے زائد مُمالک کی حمایت حاصل ہے او ر وہ اس سلسلے میں عسکری، معاشی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدرپیوٹن کا خیال تھاکہ وہ یوکرین کو روند ڈالے گا، لیکن یہ غلط فہمی تھی۔ ایک برس بیت چُکا ہے تاہم ہمارے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی۔ یوکرین کی قوم نے اپنی آزادی کے دفاع کے عزم اور میدانِ جنگ میں اپنی مہارتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ، ہمارے اتحادی اور شراکت دار اس امر کومسلسل یقینی بنائیں گے کہ یوکرین کے پاس جب تک ضرورت ہو اپنے شہریوں اور علاقوں کو روسی جارحیت سے محفوظ رکھنے کے لیے درکار اشیاء موجود ہوں۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور