پاکستانی انٹیلیجنس اداروں نے بھارت کا ایک اور منصوبہ ناکام بنا دیا

هفته 04 فروری 2023ء

تفصیلات کے مطابق سی آئی ڈی مقبوضہ کشمیر کا جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ کو لکھا گیا مراسلہ منظرعام پر آ گیا، جس میں مجبور کشمیریوں سے سمگلنگ کرانے کے منصوبے سے آگاہ کرتے ہوئے پولیس کو اس حوالے سے چیزیں نظر انداز کرنے کی ہدایات دی گئیں تھیں، مراسلے میں تھری راجپوت کے حاجی پیرسیکٹر، 12 جاٹ کے اڑی سیکٹر اور لیفٹیننٹ کرنل اکشنت کا ضلع کپواڑہ میں جعلی آپریشنز کا ذکر کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پراسلحے اورمنشیات کی چھوٹی کھیپ کو کشمیر پولیس سے خفیہ رکھ کر سمگل کیا جاتا، کامیابی کی صورت میں ایک بڑی کھیپ پچاس رائفل، تیس پستول، بیس دستی بم، پچاس کلوگرام منشیات کا آزاد کشمیر سے سمگلنگ کا ڈرامہ رچایا جانا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ایک اورمراسلے میں سی آئی ڈی کشمیر کا اہلکار کمانڈنگ آفیسر کے غیر آمادہ رویے کو مبینہ طور پرایس پی بارہ مولہ اور بارہ جاٹ رجمنٹ کے درمیان ہونے والے آپریشن کی ناکامی کی وجہ بتا رہا ہے۔ مراسلے میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ کمانڈنگ آفیسر کے چھٹی جانے کی صورت میں سیکنڈ ان کمانڈ اس جعلی آپریشن پر رضا مند ہے۔ اس سے پہلے بھی بھارتی فوج کی جانب سے جعلی آپریشنز کئے جا چکے ہیں، چھبیس فروری دوہزار انیس کو بی جے پی کی انتخابات میں جیت یقینی بنانے کیلئے جعلی سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ رچایا گیا۔ سولہ جنوری دوہزار اکیس کو دی وائر کی رپورٹ میں بھارتی اینکر ارناب گوسوامی کی لیک واٹس ایپ چیٹ کے مطابق پلوامہ حملے میں مودی سرکار خود ملوث تھی۔ اٹھارہ جولائی دوہزار بیس کوبھارتی فوج نے شبیر احمد کو چند گیر، بانڈی پورہ سے اسلحہ سمیت گرفتار کیا جبکہ سی آئی ڈی کشمیر کے مطابق شبیر احمد انیس جنوری سے زیرِ حراست تھا۔ دوہزاردس میں مچھل میں تین نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا، بھارتی فوج نے چودہ مارچ دوہزار بائیس کو جعلی مقابلے میں ابرار نامی شخص کو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔ اٹھائیں نومبر دوہزار بائیس کو بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے گاؤں پنج ترن میں ایک گھر کے نزدیک اسلحہ چھپایا۔ جسے رہائشی نے فون میں ریکارڈ کر لیا۔ ویڈیومیں بھارتی فوجیوں کو اسلحہ چھپاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ تیس نومبر کو بھارتی فوج نے چھاپہ مار کر وہی ہتھیار برآمد کرلیے اور الزام پاکستان پر لگا دیا۔ بھارت کی چال بازیاں عالمی سطح پر بھی بے نقاب ہوتی آئی ہیں۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی کتاب دی پرومسڈ لینڈ میں لکھا کہ پاکستان مخالف موقف پر ہندوستانی انتخابات جیتتا ہے۔ عالمی میڈیا کئی بار بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں پر آواز اٹھا چکا ہے، بی بی سی اور ٹی آر ٹی ورلڈ نے بھی جعلی مقابلوں کا پردہ چاک کیا۔امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی رپورٹ میں داعش اور بھارتی روابط کا بھانڈہ بھی پھوڑا تھا




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گدھا بازیاب،چور گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف