مبینہ بیٹی چھپانے کا الزام،عمران خان کے خلاف درخواست کی سماعت لارجر بنچ کرے گا

جمعرات 02 فروری 2023ء

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی طرف سےمبینہ بیٹی ٹیریان کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کا اعتراض ہے کہ وہ قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہوچکے ہیں انکے پاس کوئی عوامی عہدہ نہیں، اس حوالے سے الیکشن کمیشن سے کنفرم کرنا ہے کہ موجودہ پوزیشن کیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی ہونے کا نوٹیفکیشن منگوا لیتے ہیں,کیس کی سماعت کےلئے لارجر بنچ کی تشکیل کا فیصلہ بھی کردیا گیا




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار