پشاور پولیس لائن خودکش دھماکہ،بتیس افراد شہید،ایک سو پچاس زخمی

پیر 30 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش حملہ نماز ظہر کے وقت ہوا،خود کش حملہ آوور نے جماعت کے دوران پہلی صف میں اپنے آپکو کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا دھماکے سے مسجد کی چھت گر گئی جبکہ مسجد سے ملحقہ کنٹین کی عمارت منہدم ہوگئی،دھماکے میں بتیس افراد شہید جبکہ ایک سو پچاس سے زائد زخمی ہیں جن میں انتیس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ہسپتال انتظامیہ نے شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے وزیراعظم شہباز شریف،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،سابق صدر آصف علی زرداری سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے خود کش حملے کی مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے