سابق صدر آصف زرداری پر الزامات،پیپلز پارٹی کا عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

هفته 28 جنوری 2023ء

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے قمر زمان کائرہ، فرحت اللہ بابر سمیت دیگر کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ الزامات کی سیاست کی ہے اورگزشتہ روز بھی آصف زرداری پر سنگین الزام لگایا۔ نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عمران خان کے جھوٹے الزام کو مسترد کرتی ہے جبکہ عمران خان نے خود شدت پسندوں سے معاہدہ کیا ۔ عمران خان ڈپریشن کا شکار ہیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ملک جب مشکل دور سے گزر رہا ہوتا ہے عمران خان غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ عمران خان کے الزامات کی انکوائری ہونی چاہیے پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ عمران خان اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہیں جب ادارے نیوٹرل ہو گئے تو فوج پر تنقید شروع کر دی ہے۔ سپریم کورٹ عمران خان کے بیان کا نوٹس لے اور تحقیقات کرائی جائیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے دور اقتدار میں کوئی سیاسی گرفتاری نہیں ہوئی ، فواد چودھری کی گرفتاری الیکشن کمیشن کی درخواست پر ہوئی ہے




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد