ڈکیتی کی انوکھی واردات،ڈاکو پولٹری فارم سے پانچ ہزار مرغیاں لے اڑے

جمعه 27 جنوری 2023ء

راولپنڈی کے تھانہ جاتلی میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی،ڈاکو پولٹری فارم سے پانچ ہزار مرغیاں لے اڑے،پولٹری فارم کے مالک کی طرف سے پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق ڈاکو تین شہ زور گاڑیاں اور دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر پولٹری فارم آئے پولیس کو موصول درخواست کے مطابق ڈکیتی کرنے والے نقاب پوش ڈاکوؤں کی تعداد بارہ تھی،جنھوں نے پولٹری فارم کے مالک اور سٹاف کو واش روم میں بند کیا اور مرغیاں لیکر فرار ہوگئے واضح رہے کہ حالیہ مہنگائی لہر کے باعث جڑواں شہروں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس سے دونوں شہروں کے باسیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔تاہم پولیس عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھا سکی




``
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے