انتخابات پر اخراجات،الیکشن کمیشن نے اکسٹھ ارب روپے وفاقی حکومت سے مانگ لئے

بدھ 25 جنوری 2023ء

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر اخراجات کی نئی تفصیل بھجوا دی جس کے مطابق الگ الگ عام انتخابات کروانے سے 60 ارب روپے سے زائد اخراجات ہوں گے،الیکشن کمیشن کے خط کے مطابق پہلے عام انتخابات ایک ہی روز میں کروانے پر 47 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ تھا، اوروفاقی حکومت نے عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے الیکشن کمیشن کو 5 ارب جاری کر دیے تھے، الیکشن کمیشن کےمطابق دو صوبوں میں علیحدہ انتخابات کے باعث صورتحال مختلف ہوگئی ہے،دو صوبوں اور ضمنی انتخابات الگ سے کروانے پر چودہ اعشاریہ تین ارب روپے اضافی خرچ ہوں گے، الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے مجموعی طور پر اکسٹھ ارب سے زائد مانگے ہیں جو ضمنی انتخابات،صوبائی اسمبلیوں اور آئندہ عام انتخابات کے اخراجات کی مد میں طلب کئے گئے ہیں




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟