پاکستان تحریک انصاف کے تینتالیس ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

منگل 24 جنوری 2023ء

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید تینتالیس ارکان کے استعفے منظور کر لئے ہیں، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف تینتالیس ارکان کے استعفے کرنے کی سمری الیکشن کمیشن کو موصول ہوچکی ہے جبکہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے منحرف ارکان ہی باقی رہ گئے ہیں،جو اپوزیشن بنچوں پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے چونتیس اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کئے تھے جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا استعفیٰ بھی منظور کیا گیا تھا، بیس جنوری کو مزید پینتیس ارکان کے استعفے منظور کئے گئے تھا جبکہ جولائی دوہزار بائیس میں گیارہ ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کئے گئے تھے مزید تینتالیس استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور پاکستان تحریک انصاف کے ایک سو بائیس اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر ایک سو تئیس اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد