زمینوں پر قبضے ختم ،مافیاز کراچی سے اپنا بستر گول کریں،گورنر سندھ کامران ٹیسوری

هفته 21 جنوری 2023ء

پاک چائنا فرینڈ شپ پارک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کراچی کو گرین اینڈ کلین بنانے کےلئے کوشاں ہیں، پاک چائنا فرینڈ شپ پارک کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ تفریح سے محروم ہو چکے تھے، شہر میں جہاں زمینوں پر قبضے تھے سب ختم کیے جا رہے ہیں، الہٰ دین پارک واگزار کرا لیا گیا ہے، مافیاز کراچی سے اپنا بستر گول کر لیں۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا بلدیاتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا، جس طرح شہریوں کو پولنگ کے لیے نکلنا تھا وہ نہیں نکلے، بطور گورنر میرا سیاست میں کوئی کام نہیں ہے، اس موقع پرچین کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان چین دوستی مثالی ہے، ہماری دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر