سپریم کورٹ نے کرک مندر جلانے والوں سے ریکوری روک دی

جمعه 20 جنوری 2023ء

کرک تیری مندر کو نقصان پہنچانے سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی،اقلیتی رہنما رمیش کمار نے سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا کہ کرک تیری مندر کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، جن لوگوں نے مندر کو نقصان پہنچایا تھا انہوں نے معافی مانگ لی ہے،علاقے میں ہندوؤں اور مسلمانوں میں اچھی ہم آہنگی ہے،صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہوگئی ہے رمیش کمار کا کہنا تھا کہ عدالت کے حکم پر صوبائی حکومت نے مندر کو نقصان پہنچانے والوں سے کچھ ریکوریاں کی ہیں، عدالت مناسب سمجھے تو ریکوری کا سلسلسہ روک دیا جائے کیونکہ مندر کو نقصان پہنچانے والوں نے معافی مانگ لی ہے،عدالت نے اقلیتی رہنما رمیش کمار کی استدعا پر مندر نذر آتش کرنے والوں سے ریکوری روکنے کا حکم دے دیا




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد