عمراں خان ہمارے لیڈر،پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا فیصلہ نہیں کیا،چوہدری پرویز الہیٰ

منگل 17 جنوری 2023ء

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران نے لاہور میں ماضی میں کوئی کام نہیں کیا ہم نے لاہور میں سارے پراجیکٹس پر کام شروع کرایا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں ابھی تک ضم نہیں ہوئے اور سب کو تکلیف شروع ہو گئی ہے۔ پی ٹی آئی میں ضم ہونے کے لیے عمران خان نے مونس الہٰی کو دعوت دی تھی لیکن ہم نے فیصلہ نہیں کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم مختلف معاملات میں مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں مگر ضم ہونے کی کوئی بات نہیں۔ اس میں بھی شک نہیں کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں ۔ عمران خان کی وجہ سے ہی وزیر اعلیٰ بنا۔ چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات جوڑ توڑ کا کام ہے اور بہت جلد عام انتخابات ہوں گے۔ اب صوبائی اسمبلیوں کے نہیں عام انتخابات ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ داتا صاحب کے عرس پر بھی بہترین انتظامات کرنے چاہیے یہاں باہر سے بھی بہت لوگ آتے ہیں اور ہمیں انہیں بھی سہولیات دینی چاہیئیں




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟