بھارتی چینلز دکھانے پر چار کیبل آپریٹرز کے خلاف پیمرا کی کارروائی

بدھ 11 جنوری 2023ء

پیمرا کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ریجنل آفس کراچی کی ٹیموں نے شہر کے مختلف حصوں میں کیبل آپریٹرز کے دفاتر کا اچانک معائنہ کیا اور غیر قانونی طور پر بھارتی چینلز دکھانے والے چار کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ آلات ضبط کر لئے،جبکہ ان کیبل آپریٹرز کو اظہار وجوہ کے نوٹس بھی جاری کر دیئے گئے،،جن چار کیبل آپریٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ان میں شارجہ کیبل نیٹ ورک،کراچی کیبل سروسز،نیو سٹیلائٹ کمیونیکشن اور سٹار ڈیجیٹل نیٹ ورک شامل ہیں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولٹری اتھارٹی نے تمام کیبل آپریٹرز کو ایک بار انتباہ جاری کیا ہے کہ غیر قانونی انڈین چینلز دکھانے اور غیر مہذب مواد کی تقسیم پر کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی،تمام کیبل آپریٹرز پیمرا کے قوانین پر سختی سے علمدرآمد یقینی بنائیں




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد برگر کی قیمت سات سو ڈالر