توشہ خانہ کیس،،سابق وزیراعظم عمران خان کو عدالت نے اکتیس جنوری کو طلب کر لیا

پیر 09 جنوری 2023ء

۔ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ظفر اقبال نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت پی ٹی آئی وکیل نے عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی اور مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان زخمی ہیں،جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت نے عمران خان کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے فوجداری کارروائی کے کیس میں عمران خان کی آج عدالت حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے عمران خان کو 31 جنوری کو دوبارہ طلب کرلیا۔




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف