پاکستان کو للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب دیں گے،دہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے،قومی سلامتی کمیٹی

جمعه 30 دسمبر 2022ء

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بڑے فیصلے،پاکستان کے قومی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،ملک کی بقا،سلامتی اور ترقی کے بنیادی مفادات کا نہایت جرات و بہادری،مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے تحفظ کیا جائے گا،پاکستان للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب دیا جائے گا،اجلاس دوبارہ دو جنوری کو ہوگا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدات ہوا جس میں وفاقی وزرا،تینوں سروسز چیفس اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی،اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے تفصیلی بریفنگ دی اور حکومت کی معاشی حکمت عملی کے حوالے سے شرکا کو بریف کیا اجلاس میں انٹیلی جنس اداروں نے ملک میں امن و امان کی سورتحال،حالیہ دہشت گردی کی لہر اور سدباب کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی جبکہ وزیر مملک خارجہ حنا ربانی کھر پاکستان کے افغانستان کی عبوری حکومت کے ساتھ رابطوں کے حواے سے شرکا کو آگاہ کیا اجلاس نے دوٹوک طور پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے قومی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور نہ ہی قومی سلامتی کے کلیدی تصور کو نقصان پہنچانے کی اجازت ہوگی،پاکستان کی بقا ،سلامتی اور ترقی کے بنیادی مفادات کا جرات،بہادری،مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے تحفظ کیا جائے گا اجلاس میں ملک میں امن و سلامتی کےلئے شہداٗ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور انکے درجات کی بلندی کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی، اجلاس کے شرکاٗ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں،پوری قوم دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خلاف ایک بیانیہ پر متحد ہے،پاکستان کو للکارنے والوں کو پوری قوت سے جواب دیا جائے گا نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس دو جنوری کو دوبارہ ہوگا جس میں حالیہ تجاویز کی روشنی میں اہم فیصلے متوقع ہیں




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی