کراچی ٹیسٹ،نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز چھ سو بارہ رنز بنا کر ڈکلیئر کردی

جمعرات 29 دسمبر 2022ء

کراچی ٹیسٹ،چوتھےدن کا کھیل ختم،نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز چھ سو بارہ رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی،پاکستان پر ایک سو چالیس رنز کی برتری ،دوسری اننگز میں دو وکٹ کے نقصان پر پاکستان کے ستتر رنز تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پہلی اننگز چھ سو بارہ رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی،ٹام لیتھم ایک سو تیرہ،ڈیون کانوے بانوے،کین ولیمسن دو سو اور ایش اودھی پینسٹھ رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے،پاکستان کی طرف سے ابرار احمد نے پانچ،نعمان علی نے تین اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،نیوزی لینڈ کو پاکستان کے مقابلے میں پہلی اننگز میں ایک سو چوہتر رنز کی برتری حاصل رہی پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو عبداللہ شفیق سترہ اور شان مسعود دس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ امام الحق کھیل ختم۔ہونے پر پینتالیس اور نعمان علی چار رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں،نیوزی لینڈ کی طرف سے بریس ویل اور ایش اودھی نے ایک ایک وکٹ لی، واضح رہے پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں چار سو اڑتیس رنز سکور کئے تھے




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟