اسلام آباد خودکش دھماکے کے شہید کانسٹیبل عدیل حسن پورے اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

هفته 24 دسمبر 2022ء

اسلام آباد خود کش دھماکے کےشہید کانسٹیبل عدیل حسین پورے اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں پاکپتن میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو پورے اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقے پاکپتن میں سپرد خاک کیا گیا،شہید عدیل حسین کو پولیس کے چاک وچوبند دستے نےگارڈ آف آنر پیش کیا،تدفین کے موقع پر اسلام آباد، پنجاب پولیس کے افسران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ واضح رہے کہ شہید کانسٹیبل عدیل حسین نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچایا۔شہید نے سوگواران میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔