سندھ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ ختم کرایا جائے،سپریم کورٹ کا حکم

جمعه 23 دسمبر 2022ء

سپریم کورٹ نے سندھ بھر کی سرکاری زمینوں پر قبضہ ختم کرانے کا حکم دیدیا۔سماعت چھ ہفتے کےلئے ملتوی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے صوبے کی سرکاری زمینوں پر قبضے کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ قبضے ختم کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کا حکم دے دیا سینئر ممبر لینڈ یوٹیلائزئشن نے عدالت سے استدعا کی کہ سرکاری زمینوں پر قبضے چھڑانے کےلئے رینجرز سے معاونت کی ہدایت دی جائے،جسٹس جمال خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ اگرپولیس اس قابل نہیں تو محکمہ ختم کر دیں، ہر کام میں رینجرز کیوں مدد کرے؟ عدالت نے آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ تمام پولیس افسران کو ڈپٹی کمشنرز کی معاونت اور فورس فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں، جبکہ ہوم سیکرٹری کو ہدایت کی گئی کہ رینجرز کو بھی معاونت کی ہدایت جاری کریں۔ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو سرکاری زمینوں پر قبضے کے خلاف آپریشن کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت 6 ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے